Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Creative

دن با دن ہو رہے ہے غزہ کے حالات بد سے بدتر

کب تک آنکھ بند رہے گی مسلم دنیا کی جن لوگوں کو ہم کہتے ہیں کہ یہ معاشرہ صرف اپنے خواہشات کے پیچھے لگا ہوا ہے آج اس معاشرے کے لوگ ہمارے مسلمان فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے آواز اٹھائے ہوئے ہیں اور ہماری مسلم دنیا بس تماشا دیکھنے میں مصروف ہیں، جب کہ احتجاج کرنے والے لوگوں کو کڑی کارروائیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے پر وہ لوگ فلسطینیوں کے لئے لڑنے کو اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہیں۔

آپ کی یقین دہانی کے لیے کچھ واقعات آپ کی جانکاری میں لانے کی کوشش کرتے ہیں *فرانس کے ایم پی سباسٹیان جب فلسطینیوں کے سپورٹ میں ہو رہے ایک مظاہرے میں “مائی بلڈ از پلسطنیان” پر اپنا سپورٹ دیکھتے ہوئے ڈانس کرنے لگے تو انھیں فرانس کی پارلیمنٹ سے پندرہ دنوں کے لئے برخاست کر دیا گیا۔ *کئی یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے بچے سڑک پر اتر کر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کر رہے ہیں جس میں فرانس اور جرمنی کے لوگ خاصہ قابل ذکر ہیں کیونکہ وہاں کی حکومت شروع سے ہی اسرائیل کے ساتھ رہی ہے۔ *میکسیکو میں لوگوں نے مظاہرے کے دوران میکسیکو سٹی میں موجود اسرائیلی ایمبیسی کو آگ لگا دی۔ *جاپان میں رہنے والی کیکیو ناکامورا جن کی عمر ننانوے سال ہے وہ بار بار جنگ روکنے کے پیغام دے رہی۔

غور طلب ہے کہ ناکامورا خود جنگ کے حالات سے گزرنے والوں میں سے ہے جب وہ اکیس سال کی تھی تب امریکہ نے ناگاساکی پر بم مارا تھا جس میں لاکھوں لوگوں کی موت ہوئی تھی *اٹلی میں ایک ریلوے سٹیشن کو جام کر کے مظاہرہ کیا گیا اور مانگ کی گی کہ اسرائیل اپنے ظلم و ستم بند کرئے۔ یہ تمام ہی لوگوں جو لگاتار مظاہرے کررہے ہیں  ہر قوم و جنس کے ہیں اور ان کی بس ایک مانگ ہیں کہ فلسطین کو آزاد کیا جائے فلسطینیوں کو ان کی حق کی زمین دی جائے اور جنگ بندی کی جائے۔ نا انھیں ان لڑائیوں سے کوئی فائدہ ملے گا نا یہ ان سب سے مشہور ہونے کی کوئی کوشش کر رہے ہیں،مطلب ہے تو بس انسانیت کو انسانیت سے۔

Avatar

rizvinews.com

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Creative News Politics

ہندوستان کی جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دھرو راٹھی جو کہ ہندوستان کی جمہوریت قائم رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتے
News Creative Politics

بجلی گرنے سے خاتون کی موت

مالیگاؤں / ۱۳ مئی۔ ضلع بھر میں گذشتہ دو دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے تیز موسلا دھار بارش