Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

News Politics

نرملا سیتارمن کے خلاف ایف آر درج کرنے کا حکم، انتخابی بانڈ کے ذریعہ جبراً وصولی کا الزام

بنگلورو کی ایک عدالت نے مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے خلاف جبراً وصولی کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ بنگلورو میں عوامی نمائندوں کی خصوصی عدالت نے یہ حکم انتخابی بانڈ کے ذریعہ جبراً وصولی کے الزام کے سلسلے میں دیا ہے۔جنادھیکار سنگھرش پریشد (جے ایس پی) کے شریک صدر آدرش ایّر نے بنگلورو میں عوامی نمآئندوں کی خصوصی عدالت میں شکایت درج کرکے مرکزی وزیر نرملا سیتارمن کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دینے کی مانگ کی تھی۔

انہوں نے شکایت کی تھی کہ انتخابی بانڈ کے ذریعہ ڈرا دھمکا کر جبراً وصولی کی گئی۔عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے بنگلورو کے تلک نگر پولیس اسٹیشن کو انتخابی بانڈ کے ذریعہ جبراً وصولی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ اے سی ایم ایم عدالت نے ایک حکم جاری کرکے شکایت کی ایک کاپی اور ریکارڈ تھانے کو بھیجنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

ایف آئی آر التوا میں ہونے کے سبب سماعت 10 تاریخ کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔نرملا سیتارمن کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجندر، بی جے پی رہنما نلن کمار کتیل، مرکزی اور ریاستی بی جے پی دفاتر اور ای ڈی محکمہ کے خلاف بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے 2018 میں انتخابی بانڈ منصوبہ شروع کیا تھا اور اس کا مقصد سیاسی پارٹیوں کو دیے جانے والے نقد عطیہ کی جگہ لینا تھا،

تاکہ سیاسی فنڈنگ میں شفافیت میں اصلاح ہو سکے۔ انتخابی بانڈ کے ذریعہ سیاسی پارٹیوں کو فنڈ دیا جاتا تھا لیکن اس کا خلاصہ نہیں کیا جاتا تھا۔ حالانکہ بعد میں اپوزیشن پارٹیوں کے الزامات اور دائر عرضی کے مدنظر سپریم کورٹ نے اسے رد کر دیا تھا۔

Avatar

rizvinews.com

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

News Politics

اسرائیل کا رفح میں دھماکہ؛  جنگ بندی غیر یقینی ہے

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے  کہ اسرائیلی ٹینکوں نے مصر کے ساتھ رفح کی سرحدی
Creative News Politics

ہندوستان کی جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دھرو راٹھی جو کہ ہندوستان کی جمہوریت قائم رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتے