Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

News Politics

حسن نصر الله اسرائیلی حملوں کے بعد بالکل محفوظ ہیں، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

تل ابیب / بیروت: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ اسرائیلی حملے کے بعد محفوظ ہیں انہیں حملوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور تحریک کے ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین مکمل طور پر صحت مند ہیں اور محفوظ ہیں

انہیں اسرائیلی حملوں سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ایرانی میڈیا نے یہ دعوی کیا کہ جمعہ کی شام صہیونیوں کا آپریشن ناکامی پر ختم ہو ا ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ نصراللہ اور صفی الدین کو اسرائیلی فضائی حملے کے دوران نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے مطابق ایف-35 طیاروں نے بنکر بسٹر بموں کا استعمال کرتے ہوئے جارحیت کی اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے حملے سے کچھ دیر پہلے ہی امریکہ کو آگاہ کر دیا تھا۔لبنانی میڈیا نے بتایا کہ شہری دفاع کے اہلکار علاقے میں لگنے والی آگ کو بجھانے اور زخمیوں کو نکالنے کا کام کر رہے ہیں لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اس حملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اسرائیلی ظلم و ستم اور لبنان کے خلاف ہونے والی تباہی کی جنگ کو روکنا چاہیے۔

Avatar

rizvinews.com

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

News Politics

اسرائیل کا رفح میں دھماکہ؛  جنگ بندی غیر یقینی ہے

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے  کہ اسرائیلی ٹینکوں نے مصر کے ساتھ رفح کی سرحدی
Creative News Politics

ہندوستان کی جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دھرو راٹھی جو کہ ہندوستان کی جمہوریت قائم رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتے