جیت سے پہلے ہی جشن کی تیاری! وزیراعظم کی رہائش گاہ سے بی جے پی دفتر تک ہوگا مودی کا روڈ شونئی دہلی: ‘اب کی بار 400 پار’ کا نعرہ دینے والی بی جے پی کے حوصلے ایگزٹ پول کے بعد بلند ہو گئے ہیں۔ 4 جون کو نتائج اپنے حق میں آنے کے امکان کو دیکھتے ہوئے بی جے پی ابھی سے ہی جشن کے موڈ میں ہے۔ ایگزٹ پول کے نتائج کے بعد بی جے پی اب ایک شاندار جشن کی تیاری کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اگر وزیراعظم مودی 2024 میں لوک سبھا انتخابات جیت جاتے ہیں تو ایک شاندار روڈ شو ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مودی کا یہ شاندار روڈ شو لوک کلیان مارگ سے بی جے پی کے دفتر تک 2-3 لاکھ لوگوں کے ساتھ منعقد کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی قائدین بھارت منڈپم، یشو بھومی اور کرتویہ پتھ جیسی جگہوں پر اس جشن کے حوالے سے رائے بھی لے رہے ہیں۔ ان مقامات پر مودی حکومت کی حلف برداری کے بعد بڑے جشن کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ تاہم حتمی مقام کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔ بتادیں کہ ایگزٹ پول کے نتائج میں ایک بار پھر مودی حکومت کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ وہیں راشٹرپتی بھون میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں بھی شروع ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس جشن کا پروگرام آفیشیل حلف برداری کے دن بھارت منڈپم یا کرتویہ پتھ پر منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔ اسے ‘ہندوستان کے ثقافتی ورثے’ کی نمائش کے طور پر تھیم میں رکھا جارہا ہے۔ اس میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شوز بھی ہوں گے۔ اس میں غیر ملکی حکومتوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد نئی حکومت 9 جون کو حلف اٹھا سکتی ہے۔ تاہم اس کو بھی ابھی تک حتمی شکل نہیں دیا گیا۔ بتا دیں کہ حکومت نے گزشتہ سال 30 مئی کو حلف لیا تھا۔