rizvinews.com

سابق میئر عبد المالک پر تین راؤنڈ فائرنگ جان لیوا حملے کی تھی بڑی سازش

ناسک 30 مئی – صدر کل هند مجلس اتحاد المسلمين مہاراشٹر و رکن پارلمنٹ اورنگ آباد نے آج ناسک کے اپولو ہاسپٹل پہنچ کر مالیگاؤں کے سابق میئر و ضلعی صدر مجلس اتحاد المسلمين الحاج عبدالمالک کی عیادت کی اور ان سے تفصیلی بات چیت کی ۔ اور ساتھ ہی اپولو ہاسپٹل کے سی ای او سے مل کر عبد المالک میئر کی صحت و معالجے سے متعلق تفصیل حاصل کی ۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ شمالی مہاراشٹر اور مالیگاؤں میں ڈاکٹر خالد پرویز اور عبدالمالک کی بدولت مجلس اتحاد المسلمين مضبوط ہوئی ہے اور آج مجلس کے دو ایم ایل اے ہیں ۔

یہی بات مخالفین مجلس کو برداشت نہیں ہورہی اور عبدالمالک پر جان لیوا حملہ اسی کی غمازی کرتا ہے ۔ اور تین گولیاں لگنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عبدالمالک کو جان سے مارنے کی مکمل پلاننگ تھی تاکہ ایک بھائی کو مار کر دوسرے بھائی کے حوصلوں کو توڑا جاسکے ۔ایک سوال کے جواب میں امتیاز جلیل نے کہا کہ وزیر اعلی اور وزیر داخلہ نے مہاراشٹر کی عوام کو یہ کہہ دينا چاہیے کہ اب کسی بھی قسم کے تنازعہ کو سڑکوں پر حل کیا جائے گا پولس اور عدالت آنے کی کسی کو ضرورت نہیں تو ہم اسکے لیے بھی تیار ہیں ۔ جائیداد سے متعلق تنازعے کہے جانے بابت انہوں نے کہا کہ ایک 20 ، 21 سال کے لڑکے سے کیا تنازعہ ہوسکتا ہے جس نے نے بھی اسکو بھیجا ہے ہم اسکے خلاف ہر ممکن کاروائی کریں گے اور جب تک پولس صحیح سمت کاروائی نہیں کرتی ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔

لوک سبھا نتائج پر سوال کا جواب دیتے وقت کہا کہپورے ملک کا سب سے بڑا جشن اورنگ آباد میں منایاجائے گا ۔ ساتھ ہی انہوں نے آگاہی بھی دی کہ لوکسبھا نتائج کے بعد آنے والے اسمبلی الیکشن تکمہاراشٹر کے مختلف شہروں میں طاقت اور غنڈہگردی کے بل پر اپنی سیاست چمکانے کا کام کیاپولس محکمہ کو اسکے لیے تیار رہناچاہیے ۔ صدر مہاراشٹر مجلس اتحاد المسلمین کے دورہناسک کے وقت مہاراشٹر کے دیگر شہروں سے مجلسکے ذمہ داران انکے ہمراہ تھے اور سبھوں نے عبدالمالککو جلد صحتیابی کی دعائیں دی اور امید ظاہر کی کہان شااللہ بہت ہی جلد عبدالمالک سابق میئر پہلے سےزیادہ طاقتور اور پہلے سے زیادہ دبنگی سے اہلیانمالیگاؤں اور مجلس کی خدمت کرتے نظر آئیں گے ۔

Exit mobile version