ڈکیتی کرنے کی نیت میں چھ مشکوک افراد کے خلاف مقدمہ درج، دو افراد گرفتار۔ شہر مالیگاؤں ۱۴ مئی۔ ڈکیتی کی تیاری کرنے والے گروہ کے دو افراد کو پولیس نے تلوار سمیت گرفتار کر لیا ہے جبکہ بقیہ چار افراد نے راہ فرار اختیار کر لی پولیس کی تفصیل کے مطابق آزاد نگر پولیس اسٹیشن حدود میں ناندیڑی اسکول کی دیوار سے لگ کر 6، غنڈہ عناصر کسی مقام پر ڈکیتی کرنے کی تیاری میں تھے۔
پولیس کو جیسے ہی اس کی اطلاع ملی پولیس نے کاروئی کرتے ہوئے سبھی جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم دو افراد کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی بقیہ چار ملزمین پولیس کی گرفت میں نہ آسکے اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کانسٹبل گووند انمبا بر باڑے 35 سال عمر نے پولیس کو فریادی ہے۔ فریاد میں کہا گیا کہ سلطان خان سلیم خان 32 سال ساکن مدنی نگر گلی نمبر ۲ علیم شیخ مشتاق 24 ساکن جمہور نگر گٹ نمبر ادونوں گرفتار ہو گئے ہیں۔
ان کے ساتھ الطاف خان ساکن عائشہ نگر شیخ عابد اور ان کے ساتھ مزید دو افراد اس طرح یہ تمام چھ افراد ڈکیتی کرنے کے ارادے سے جمع تھے۔ پولیس نے ان افراد پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے قبضے سے لوکھنڈی گج، اسکروڈرائیور، تلوار وغیرہ ضبط کیا ہے اور ، مقدمہ درج کیا ہے اور مزید جانچ و تحقیق پولیس سب انسپکٹر کولی کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ بقیہ افراد بھی جلد ہی گرفتار کیے جائے گے