بجلی گرنے سے خاتون کی موت
مالیگاؤں / ۱۳ مئی۔ ضلع بھر میں گذشتہ دو دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے تیز موسلا دھار بارش کے سبب کئی مقامات پر بجلی گرنے اور گھروں کے نقصان کی اطلاع ہے۔ کل صبح 6 بجے کے درمیان بارش کے دوران بجلی گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔ چاندوڑ کے بھاٹگاؤں روڈ کے پر سول علاقہ کی ساکن شوبھا کیلاش حکم نامی، 48 سالہ خاتون کی موت واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ شوبھا کیلاش نامی خاتون صبح 4 بجے کے درمیان اپنے گھر کا آنگن صاف کر رہی تھی تبھی اس کے جسم پر بجلی گری۔
خاتون کو شدید زخمی حالت میں چاند وڑ ہاسپٹل میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی علاج کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔ خاتون کے لڑکے پوپٹ نکم نے چاندوڑ پولیس کو اطلاع دی۔ چاند وڑ پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کیا اور مزید جانچ پولیس حولدار منسلام کر رہے ہیں۔ اسی طرح کل کی موسلا دھار بارش کے بعد میسن کھیڑے کے دتو ڈھو نبرے کی بھینس اورجگناتھ مہالے کی گائے بھی ہلاک ہو گئی۔بنڈی:راجستھان کے ضلع کے دبلانہ تھانہ علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون شدید زخمی بھی ہوئی ہے۔ یہ تمام لوگ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دبلانہ تھانہ علاقے کے رگھوناتھ پور گرام پنچایت کے ڈھابھائیوں کے نیاگاؤں آئے تھے۔ یہ تمام لوگ جہاں شادی کی تقریب ہو رہی تھی اس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع مکان میں مقیم تھے۔یہ حادثہ رات 2 بجے کے قریب پیش آیا۔ اس وقت زیادہ تر لوگ سو رہے تھے کہ بجلی گرنے سے پورا گھر تباہ ہو گیا۔ یہ لوگ ملبے تلے دب گئے۔ اس حادثے میں ایک 3 سالہ معصوم بچی اور اس کی 35 سالہ ماں بھی جاں بحق ہو گئی۔ متوفی اپنے آبائی گاؤں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئی تھی۔