Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

News Politics Sports

ورلڈ چیمپئن ٹیم انڈیا سے وزیر اعظم مودی کی ملاقات، روہت-ڈریوڈ نے سونپی ٹرافی

نئی دہلی: ٹی-20 ورلڈ کپ کی ٹرافی جیتنے کے بعد بارباڈوس سے ہندوستان واپس لوٹی ہندوستانی کرکٹ نے وزیر اعظم مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ منظر عام پر آنے والی ملاقات کی ایک ویڈیو میں وزیر اعظم تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کر رہے ہیں اور سبھی خوش نظر آ رہے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے ٹیم کے ہر رکن سے بات چیت کی اور انہیں شاندار جیت کے لیے مبارکباد دی۔ راہل ڈریوڈ اور روہت شرما نے پی ایم مودی کو ٹرافی سونپی اور پوری ٹیم نے تصویریں کھنچوائیں۔

اس موقع پر بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی اور سکریٹری جئے شاہ بھی موجود تھے۔اس ملاقات کے بعد، ہندوستانی کرکٹ ٹیم ممبئی کے لیے روانہ ہونے کے لیے دہلی کے ہوائی اڈے پر پہنچ رہی ہے، جہاں میرین ڈرائیو پر وکٹری پریڈ اور وانکھیڑے اسٹیڈیم میں تقریب منعقد کیا جائے گا۔ ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد ٹیم وانکھیڑے اسٹیڈیم جائے گی۔ بی سی سی آئی نے نریمن پوائنٹ سے وانکھیڑے تک ایک کلومیٹر کی فتح پریڈ کا اہتمام کیا ہے جس کے بعد وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ممبئی کے مشہور مقام پر، بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ، جو ہفتے کو جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل کے لیے بارباڈوس میں تھے، ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں اپنی پہلی آئی سی سی ٹرافی جیتنے پر ہندوستانی ٹیم کو 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم پیش کریں گے۔ملک 29 جون 2024 کی رات کو جشن میں ڈوبا ہوا تھا، ملک میں دیوالی جیسا ماحول تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار بھی روہت-کوہلی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، فرق صرف اتنا تھا کہ اس بار یہ آنسو خوشی کے تھے۔ ہر ہندوستانی اس جیت کے جشن میں ڈوبا ہوا تھا اور اب جب کہ ہندوستانی ٹیم ٹرافی کے ساتھ وطن واپس پہنچی ہے تو دہلی سے ممبئی تک شاندار استقبال کے انتظامات کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ گردابی طوفان ‘بیرل’ کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم گزشتہ 3 دنوں سے بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں پھنسی ہوئی تھی۔

طوفان کے باعث وہاں کا ہوائی اڈہ مکمل طور پر بند ہے اور فضائی خدمات بھی معطل ہیں۔ چنانچہ، بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ہندوستانی ٹیم کے لیے ایئر انڈیا کی خصوصی چارٹر فلائٹ کا انتظام کیا۔ یہ طیارہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4.20 بجے برج ٹاؤن سے روانہ ہوا اور جمعرات کی صبح 6.15 بجے نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔ اس طیارے میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے علاوہ ان کے اہل خانہ، بورڈ کے کچھ افسران اور میڈیا کے لوگ بھی شامل تھے۔

Avatar

rizvinews.com

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

News Politics

اسرائیل کا رفح میں دھماکہ؛  جنگ بندی غیر یقینی ہے

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے  کہ اسرائیلی ٹینکوں نے مصر کے ساتھ رفح کی سرحدی
Creative News Politics

ہندوستان کی جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دھرو راٹھی جو کہ ہندوستان کی جمہوریت قائم رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتے