Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

News

اتر پردیش واقع ہاتھرس میں بھولے بابا کے سَتسنگ کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ اب تک 107 افراد کے مرنے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں اور بڑی تعداد میں زخمیوں کا علاج مختلف اسپتالوں میں چل رہا ہے۔ ہر طرف لاشیں اور زخمی افراد کی چیخ و پکار سنائی دے رہی ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں تو مہلوکین کی تعداد 130 سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

اس درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سمیت کئی سیاسی لیڈروں نے ہاتھرس حادثہ پر اظہارِ غم کیا ہے، اور متاثرہ کنبوں کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔کانگریس صدر کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اتر پردیش کے ہاتھرس میں سَتسنگ کے دوران بھگدڑ پیدا ہو جانے سے کئی عقیدتمندوں کی موت کی خبر بے حد تکلیف دہ ہے۔ حادثہ کے مناظر انتہائی دل خراش ہیں۔‘‘

وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’غمزدہ کنبوں کے تئیں ہم گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کمی نہ رکھیں اور متاثرین کو فوری معاوضہ دستیاب کرایا جائے۔‘‘راہل گاندھی نے بھی ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ہاتھرس واقعہ کے تئیں افسوس ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’اتر پردیش کے ہاتھرس میں سَتسنگ کے دوران مچی بھگدڑ سے کئی عقیدتمندوں کی موت کی خبر انتہائی غمناک ہے۔ سبھی غمزدہ کنبوں کو اپنی گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتا ہوں۔‘‘ وہ آگے لکھتے ہیں کہ ’’حکومت و انتظامیہ سے گزارش ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن علاج اور متاثرہ کنبوں کو راحت فراہم کرائیں۔

انڈیا بلاک کے سبھی کارکنان سے گزارش ہے کہ راحت و بچاؤ میں اپنا تعاون پیش کریں۔‘‘واضح رہے کہ بھولے بابا عرف نارائن ساکار ہری کے سَتسنگ کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ہے جس میں نہ صرف 107 افراد کی ہلاکت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، بلکہ 100 سے زائد افراد سنگین طور پر زخمی بھی بتائے جا رہے ہیں۔ مہلوکین میں خواتین کی بڑی تعداد بتائی جا رہی ہے۔ اس سَتسنگ میں تقریباً 1.25 لاکھ عقیدتمند پہنچے تھے۔ سَتسنگ ختم ہونے کے بعد یہ بھگدڑ ہوئی جس میں کئی لوگ دَب کر مر گئے۔ ہاتھرس کے سکندرا راؤ کی سی ایچ سی پر حالات بے قابو دکھائی دے رہے ہیں، کیونکہ لگاتار زخمی افراد وہاں پہنچ رہے ہیں۔

ایمبولنس کا تانتا لگا ہوا ہے اور آس پاس کے اضلاع سے ڈاکٹروں کو بلایا گیا ہے۔اس حادثہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج لوک سبھا میں جاری اجلاس کے دوران اظہارِ غم کیا اور متاثرین کے تئیں اپنی ہمدردی بھی ظاہر کی۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس حادثہ پر افسوس ظاہر کیا اور فوری طور پر معاوضہ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ انھوں نے مہلوکین کے کنبہ کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے معاشی امداد دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ شیوپال یادو، پرینکا گاندھی واڈرا، تیجسوی یادو، اکھلیش یادو، ممتا بنرجی، ڈمپل یادو سمیت کئی سیاسی ہستیوں نے اس حادثہ پر بے حد رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے متاثرہ کنبوں کی فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

Avatar

rizvinews.com

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

News Politics

اسرائیل کا رفح میں دھماکہ؛  جنگ بندی غیر یقینی ہے

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے  کہ اسرائیلی ٹینکوں نے مصر کے ساتھ رفح کی سرحدی
Creative News Politics

ہندوستان کی جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دھرو راٹھی جو کہ ہندوستان کی جمہوریت قائم رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتے