Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

News

فرانس میں 2000 سال قبل دفنائے گئے 28گھوڑے دریافت

پیرس: فرانس میں ماہرین آثار قدیمہ نے نو قبریں دریافت کی ہیں جن میں 28 گھوڑوں کے کنکال (skeleton) ملے ہیں جو تقریباً 2000 سال قبل دفن کے گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قبریں وسطی فرانس میں واقع علاقے Villedieu-sur-Indre میں دریافت ہوئی ہیں۔

گھوڑوں کی ہڈیوں کو ریڈیو کاربن کے عمل سے گزارا گیا جس سے ماہرین کو پتہ چلا کہ ان گھوڑوں کو 100 قبل مسیح سے 100 عیسوی کے درمیان دفنایا گیا ہوگا۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ ان تمام گھوڑوں کو ان کی موت کے فوراً بعد ہی ایک ہی وقت میں دفن کیا گیا تھا۔

ان گھوڑوں کی قبروں کے درمیان ایک اور قبر دریافت ہوئی ہے لیکن اس میں دو درمیانے سائز کے کتے ہیں۔۔ماہرین آثار قدیمہ نے ابھی تک باقی قبروں کی مکمل کھدائی نہیں کی ہے تاہم وہ پہلے ہی سطح پر دکھائی دینے والی کھوپڑیوں اور ہڈیوں سے کل 28 گھوڑوں کی شناخت کر چکے ہیں۔

Avatar

rizvinews.com

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

News Politics

اسرائیل کا رفح میں دھماکہ؛  جنگ بندی غیر یقینی ہے

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے  کہ اسرائیلی ٹینکوں نے مصر کے ساتھ رفح کی سرحدی
Creative News Politics

ہندوستان کی جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دھرو راٹھی جو کہ ہندوستان کی جمہوریت قائم رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتے