Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

News Politics

مرحوم عتیق احمد کے بیٹوں علی اور عمر کے خلاف چارج شیٹ داخل، امیش پال قتل معاملہ میں شامل ہونے کا الزام

امیش پال قتل معاملہ میں عتیق احمد کے بڑے بیٹے عمر کا بیان پولیس نے درج کیا تھا، دھومن گنج پولیس نے لکھنؤ جیل جا کر اس سے پوچھ تاچھ کی اور اس کا بیان لیا تھا۔امیش پال قتل معاملہ میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قتل معاملہ میں پولیس نے چوتھی ضمنی چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔

اس میں عتیق احمد کے بیٹوں عمر اور علی کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔امیش پال قتل معاملہ میں پولیس کی چھان بین میں دونوں کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دراصل کئی ملزمین نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جیل میں بند علی اور عمر کو امیش پال قتل معاملہ سے متعلق جانکاری تھی اور قتل کو انجام دینے والوں سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔

اس کے بعد ہی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پولیس دونوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ امیش پال قتل معاملہ میں عتیق احمد کے بڑے بیٹے عمر کا بیان پولیس نے پہلے ہی درج کیا تھا۔ دھومن گنج پولیس نے لکھنؤ جیل جا کر اس سے پوچھ تاچھ کی تھی اور اس کا بیان لیا تھا۔ نینی جیل میں بند اس کے چھوٹے بھائی علی کا بھی بیان پولیس پہلے ہی لے چکی ہے۔ اب دونوں کا ہی نام ضمنی چارج شیٹ میں داخل کر دیا گیا ہے۔

Avatar

rizvinews.com

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

News Politics

اسرائیل کا رفح میں دھماکہ؛  جنگ بندی غیر یقینی ہے

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے  کہ اسرائیلی ٹینکوں نے مصر کے ساتھ رفح کی سرحدی
Creative News Politics

ہندوستان کی جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دھرو راٹھی جو کہ ہندوستان کی جمہوریت قائم رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتے