Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

News Health

تمباکو نوشی، فاسل فیول کے سبب سالانہ 27 لاکھ اموات کا انکشاف

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں، شراب نوشی، تمباکو نوشی اور فاسل فیول کے سبب صرف یورپ میں سالانہ 27 لاکھ افراد کی موت واقع ہو رہی ہے۔ماہرین کے مطابق صحت میں خرابی اور قبل از وقت اموات کی بڑی وجہ طاقتور صنعتیں ہیں جو حکومت کی جانب سے کینسر، قلبی مرض اور ذیا بیطس کے کیسز کو کم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور بنائی جانے والی پالیسیوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے پیش کی جانے والی اس نئی رپورٹ میں انڈسٹری کی طاقت کو کم کرنے کے لیے سخت ضوابط کے مطالبے کے ساتھ حکومتوں سے ان صنعتوں کے سبب تاخیر، کمزور یا روک دی جانے والی صحت کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ یورپ میں روزانہ کمرشل انڈسٹری کی نقصان دہ اشیاء اورافعال کے سبب 7400 افراد کی موت واقع ہو رہی ہے۔ یہ کمرشل اشیاء کل اموات کے 24 فی صد کی حصہ دار ہیں (جبکہ سب سے زیادہ اموات امراضِ قلب (51.4 فی صد) اور کینسر (46.4 فی صد) سے ہوتی ہیں)۔دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر تمباکو نوشی، شراب نوشی، الٹرا پروسیسڈ غذاؤں اور ایندھن کی صںعتیں یورپ میں کلی یا جزوی طور پر سالانہ 27 لاکھ اموات کی ذمہ دار ہیں۔

Avatar

rizvinews.com

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

News Politics

اسرائیل کا رفح میں دھماکہ؛  جنگ بندی غیر یقینی ہے

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے  کہ اسرائیلی ٹینکوں نے مصر کے ساتھ رفح کی سرحدی
Creative News Politics

ہندوستان کی جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دھرو راٹھی جو کہ ہندوستان کی جمہوریت قائم رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتے