Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Health

گرمیوں کے لحاظ سے سونف کے حیران کُن فوائد

سونف اپنے خوشبودار ذائقے اور صحت کے بے شمار فوائد کے لیے مشہور تو ہے ہی تاہم یہ گرمیوں کے موسم میں بھی بہت فائدہ مند ہے۔

سونف کئی اشیائے خوردونوش میں ذائقے اور خوشبو کیلئے استعمال کی جاتی ہے لیکن بہت کم لوگ اس کے موسمِ گرما سے متعلق فوائد سے لاعلم ہونگے۔ گرمیوں میں اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

:ٹھنڈک

سونف میں ٹھنڈک پیدا کرنے والی تاثیر قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے جو اندرونِ جسم گرمی کو کم کرنے اور شدید درجہ حرارت کے دوران راحت کا باعث بنتی ہے۔

:ہاضمے میں مدد

سونف ہاضمے کے لیے بہترین ہے۔ یہ بھرے ہوئے پیٹ کے احساس، گیس اور بدہضمی کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے جو کہ موسم گرما میں غذائی تبدیلیوں کی عام علامات ہیں۔

:ہائیڈریشن

سونف کو پانی میں ملا کر پینے سے جسم میں پانی کی سطح برقرار رہتی ہے۔ سونف ملا ہوا پانی ایک تازگی بخش مشروب ہے جو ساتھ ساتھ توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔

:ہیٹ سٹروک سے نجات

سونف کی ٹھنڈک جسمانی درجہ حرارت کے توازن کو برقرار رکھ کر ہیٹ اسٹروک سے بچنے یا اس کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

:جِلد کی صحت

سونف کا استعمال جِلد کی صحت کو بھی بہتر بنا سکتا ہے جس میں جِلد کا چمکدار اور نم (hydrate) رہنا شامل ہے۔ مزید برآں سونف میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جِلد پر موجود مہاسوں کو کم کرنے اور دھوپ کیوجہ سے جِلد کے جلنے کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔

:نظام تنفس کی بہتری

سونف بلغم کی زیادتی یا دیگر سیال اور خون کے غیرمعمولی طور پر جمع ہونے کو روکتا ہے جس سے  سانس کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ یہ دونوں حالتیں گرمیوں کی الرجی اور گردوغبار کی وجہ سے بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔

:وزن کا انتظام

سونف تغذیے کے عمل کو بڑھا کر اور بھوک کے احساس کو دبا کر وزن کو مستحکم کرتی ہے۔

Avatar

rizvinews.com

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

Health

کیسے رکھ سکتے ہیں ہم اپنے آپ کو صحت مند، جانیں کچھ اہم باتیں

حال فلحال کے اس گہما گہمی کے دور میں ہم اپنے آپ کو صحتمند رکھنا تو بھول ہی چکے ہے۔تو
Health

کیلے کھانے کے کچھ حیران کن فوائد

کیلے کھانے کے کچھ حیران کن فوائد:1. بھرپور غذائیت: کیلے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، جن میں وٹامنز، معدنیات اور