Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

News Politics

امریکی صدراتی انتخابات سے پہلے جو بائیڈن کو بڑا جھٹکا، بیٹا ہنٹر بائیڈن قصوروار قرار، جانئے کیا ہے معاملہ

نیویارک: صدارتی انتخابات سے عین قبل امریکی صدر جو بائیڈن کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایک عدالت نے ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو سنگین الزامات میں مجرم قرار دیا ہے۔ ہنٹر کو غیر قانونی طور پر ہتھیار خریدنے اور منشیات کے استعمال کے بارے میں جھوٹ بولنے کا جرم ثابت ہوا ہے ۔ ہنٹر بائیڈن کو 25 سال کی جیل ہو سکتی ہے۔
امریکی تاریخ میں کسی موجودہ صدر کے بچے کے خلاف یہ پہلا کیس ہے جس میں فیصلہ سنایا گیا ہے۔ 54 سالہ ہنٹر بائیڈن نے 2018 میں 38-کیلیبر کولٹ کوبرا ریوالور خریدی تھی۔ ہنٹر بائیڈن کو بندوق خریدتے وقت منشیات کے استعمال کے بارے میں جھوٹ بولنے کا قصواروار پایا گیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ لیکن اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ وہ منشیات کا زیادہ استعمال کرتے تھے ۔ وہ شراب اور کریک کوکین کے عادی تھے، جس کی وجہ سے ان کے والد کی انتخابی مہم پر بھی اثرا پڑا ۔ ان پر غیر قانونی طریقہ سے بندوق رکھنے کا تیسرا الزام تھا، یہ بندوق ان کے پاس اکتوبر 2018 میں صرف 11 دنوں کے لئے تھی۔

فیصلہ کے بعد جو بائیڈن نے کیا کہا؟

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جیسے ہی فیصلہ آیا ہنٹر جذباتی ہو گئے۔ اپنی قانونی ٹیم کے ساتھیوں کو گلے لگاتے نظر آئے ۔ ادھر فیصلہ کے بعد صدر بائیڈن نے کہا کہ ہم جیوری کے عمل کا احترام کرتے ہیں۔ آگے اپیل کرنے پر فیصلہ جلد لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بیٹے سے بہت پیار کرتے ہیں۔ ایسے بہت سے خاندان ایسے ہیں جن کے پیارے نشے کی لت میں مبتلا ہیں۔ ہم یہ دیکھ کر فخر محسوس کرتے ہیں کہ آپ کا کوئی عزیز نشے کی لت سے شفایاب ہوکر مضبوط اور صحت مند ہوگیا ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ ہنٹر کو بھی انصاف ملے گا ۔ ادھر ہنٹر بائیڈن نے فیصلے کے بعد کہا کہ ہم جیوری کے عمل کا احترام کرتے ہیں۔ ہم سبھی قانونی پہلوؤں پر غور کریں گے۔

کیا صدر بائیڈن اپنے بیٹے کو معاف کریں گے؟
اس فیصلے سے صدارتی انتخابات پر اثر ضرور پڑے گا۔ کیونکہ جو بائیڈن 27 جون کو دوبارہ دعویداری کی دوڑ میں ایک عوامی مباحثے میں حصہ لینے والے ہیں۔ وہیں ٹرمپ بھی ایک مقدمے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کی امید ہے۔ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا صدر بائیڈن اپنے بیٹے کو معاف کریں گے؟ کیونکہ وہ کسی بھی مجرم کو معاف کرنے کا اختیار رکھتے ہیں ۔ حالانکہ صدر نے پہلے کہا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو اس کی سزا کیلئے معاف نہیں کریں گے۔

Avatar

rizvinews.com

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

News Politics

اسرائیل کا رفح میں دھماکہ؛  جنگ بندی غیر یقینی ہے

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے  کہ اسرائیلی ٹینکوں نے مصر کے ساتھ رفح کی سرحدی
Creative News Politics

ہندوستان کی جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دھرو راٹھی جو کہ ہندوستان کی جمہوریت قائم رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتے