Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Politics News

پرینکا گاندھی نے نیٹ کے نتائج میں بے ضابطگی کا لگایا الزام، تحقیقات کا مطالبہ

ئی دہلی: کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو نیٹ 2024 کے نتائج میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا اور جائز شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔پرینکا گاندھی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’پہلے نیٹ امتحان کا سوالیہ پرچہ لیک ہو گیا اور اب طلباء نتائج میں گھپلے کا الزام لگا رہے ہیں۔ ایک ہی مرکز کے 6 طالب علموں کو 720 میں سے پورے 720 کے نمبر ملنے پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اور کئی قسم کی بے ضابطگیاں سامنے آ چکی ہیں۔

‘‘کانگریس لیڈر نے نتائج کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں طلبہ کے خودکشی کرنے کی خبر پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’نتائج کے اعلان کے بعد ملک بھر سے کئی طلباء کے خودکشی کرنے کی خبریں آ رہی ہیں، یہ انتہائی افسوسناک اور ہولناک ہے۔‘‘پرینکا نے سوالیہ پرچہ لیک معاملے میں مناسب کارروائی نہ کرنے پر انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے سوال کیا، ’’حکومت لاکھوں طلباء کی آوازوں کو کیوں نظر انداز کر رہی ہے؟ طلباء نیٹ امتحان کے نتائج میں دھاندلی سے متعلق جائز سوالوں کے جواب چاہتے ہیں۔ کیا ان جائز شکایات کی تحقیقات اور ان کا ازالہ کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے؟‘‘داخلہ امتحان کے نتائج کے اجراء کے بعد کئی امیدواروں اور والدین نے بے ضابطگیوں کا الزام لگایا ہے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

وہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) سے وضاحت طلب کر رہے ہیں کہ ایک ہی مرکز کے 6 طلباء سمیت 67 طلباء نے ٹاپ کس طرح کیا۔ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے، این ٹی اے نے این سی ای آر ٹی کی نصابی کتاب میں تبدیلی کو ہائی اسکورنگ اور امتحانی مراکز میں ضائع ہونے والے وقت کے لیے رعایتی نمبروں کی فراہمی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Avatar

rizvinews.com

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

News Politics

اسرائیل کا رفح میں دھماکہ؛  جنگ بندی غیر یقینی ہے

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے  کہ اسرائیلی ٹینکوں نے مصر کے ساتھ رفح کی سرحدی
Creative News Politics

ہندوستان کی جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دھرو راٹھی جو کہ ہندوستان کی جمہوریت قائم رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتے