مالیگاوں پولس فل ایکشن موڈ میں ، شہر اے ایس پی رات کے وقت از خود کررہے علاقوں میں گشت
مالیگاوں پولس فل ایکشن موڈ میں ، شہر کے اے ایس پی رات کے وقت از خود کررہے علاقوں میں گشت مالیگاوں شہر میں بڑھتے جرائم پر قدغن لگانے کیلئے ضلع ایس پی برائے دیہی و کرم ویشمانی ، انسپکٹر جنرل آف پولس بی جی شیکھر پاٹل کی رہنمایانہ ہدایات کی روشنی میں شہر مختلف علاقوں میں پولس کی جانب سے کامبنگ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ جس کی قیادت شہر اے ایس پی انیکیت بھارتی اور ڈی وائے ایس پی تیگبیر سنگھ سدھو کررہے ہیں سٹی پولس اسٹیشن ، آزاد نگر ، پوارواڑی اور رمضان پوره پولس اسٹیشنوں میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے مقامی پولس نے اب تک 57 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے ۔
ان میں سے کئی افراد کو شہر بدر بھی کیا گیا ۔ سی آر پی سی کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا جبکہ دو سے زائد مقدمات کا سامنا کررہے افراد سے پوچھ تاچھ بھی کی جارہی ہے پولس کو مقامی سطح پر بہت سارے مفرور ملزمین کی بھی تلاش ہے دریں اثنا شہر اے ایس پی انیکیت بھارتی از خود نصف شب شہر کے علاقوں میں گشت کررہے ہیں ۔ رات کے وقت بلا ضرورت ایک سے دوسرے علاقوں میں گشت کرنے والے افراد سے روک کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ یہ کامبنگ آپریشن آئندہ دنوں بھی جاری رہنے کا عندیہ پولس کی جانب سے دیا گیا ہے ۔