Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Malegaon

شہری حالات پر راشٹر وادی کانگریس پارٹی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ

شہری حالات پر راشٹر وادی کانگریس پارٹی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگپارٹی کے عہدیداروں نے بیک زبان کہا کہ ہم ہر حالات میں خانوادہ شیخ رشید کیساتھ کھڑے ہیںمالیگاؤں (اسٹاف رپورٹر ) مالیگاؤں شہر ضلع راشٹر وادی کانگریس کے صدر اصف شیخ رشید کی قیادت میں مورخہ 29 مئی کو بعد نماز عشاء ہزار کھولی رابطہ آفس پر این سی پی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔ اس میٹنگ میں شہری سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال گیا ۔ اسی طرح شہر میں جاری موجودہ حالات کے تناظر میں بھی پارٹی میٹنگ میں غور و خوص کیا گیا ۔

فائرنگ معاملہ اور پولس کی کارکردگی و سیاسی مخالفین کی بیان بازی والزام تراشیوں پر بھی تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے مستقبل کے لئے شہری حالات کے تناظر میں مضبوط سیاسی لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا۔ کئی عہدیداروں کی جانب سے آئی ہوئی اہم تجاویز پر بھی غور کرتے ہوئےفیصلہ لیا گیا ۔ اس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں تمام عہدیداروں اور سابق کارپوریٹر و ذمہ داران نے بیک زبان کہا کہ ہم ہر حالات میں خانوادہ شیخ رشید کیساتھ کھڑے ہیں ۔

اور ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ سابق کارپوریٹر و عہدیداروں نے یہ بھی یقین دلایا کہ آئندہ چند دنوں میں شہری لیول پر ایک بڑی میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے ہم اپنا سیاسیلائحہ عمل بھی ظاہر کرینگے ۔ اسطرح کی تفصیلات این سی پی کے صدر آصف شیخ نے ایک پریس اعلامیہ جاری کرتے ہوئے دی ۔ انہوں نے پریس ریلیز میں کہا کہ ابھی صرف پارٹی کے عہدیداروں کے درمیان ورکنگ کمیٹی میٹنگ کا انعقاد ہوا اور اہم تجاویز و مشورے سے اطمینان بخش میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔

آئندہ چند دنوں میں شہری لیول پر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے تمام یونٹ و سیل کے عہدیداروں در گروں اور خانوادہ شیخ رشید و این سی پی کے ہمدردوں کی ایک بڑی میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔ اس میٹنگ میں ورکنگ کمیٹی کے ذمہ داران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Avatar

rizvinews.com

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

News Malegaon Politics

الیکشن کمیشن ہو چکا ہے بے عزت

الیکشن کمیشن ہو چکا ہے بے عزت مودی کے خلاف ہو چکا ہے الیکشن نریندر مودی الیکشن کو تقریبا ہار
News Creative Malegaon Politics

مالیگاؤں میں جرائم کی نیت سے مشکوک حرکتیں کرنے والے دو شخص تلوار کے ساتھ گرفتار

ڈکیتی کرنے کی نیت میں چھ مشکوک افراد کے خلاف مقدمہ درج، دو افراد گرفتار۔ شہر مالیگاؤں ۱۴ مئی۔ ڈکیتی