Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

News

سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی معاملہ میں ایف آئی آر درج، ایک ملزم گرفتار

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملہ میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اداکار کے خلاف سازش رچنے کے معاملہ میں ممبئی ساؤتھ سائبر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل لارنس بشنوئی گروہ سے وابستہ ایک شخص نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔

الزام ہے کہ مبینہ ویڈیو میں سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔سلمان خان کو دھمکی دینے کے معاملہ میں سائبر پولیز نے 506(2)، 504، 34 تعزیرات ہند کے علاوہ آئی ٹی ایکٹ 66(ڈی) کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ معاملہ کی جانچ کے لئے کرائم برانچ کی ایک ٹیم راجستھان گئی ہوئی تھی۔ پولیس نے اس معاملہ میں راجستھان سے بنواری لال گوجر (25 سال) نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوپہر بعد تک پولیس ملزم کو لے کر ممبئی پہنچ جائے گی۔یاد رہے کہ 14 اپریل 2024 کو سلمان خان پر جان لیوا حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اداکار کے ممبئی واقع گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر دو بائیک سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے اگلے ہی دن دونوں شوٹروں کو گجرات سے گرفتار کر لیا تھا۔ وہیں، بعد میں پولیس نے ایک اور ملزم انوج تھاپن کو بھی گرفتار کیا تھا، لیکن اس نے کچھ دن بعد ہی جیل میں خود کشی کر لی تھی۔ پولیس اب بھی اس معاملہ میں تحقیقات کر رہی ہیں۔

Avatar

rizvinews.com

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

News Politics

اسرائیل کا رفح میں دھماکہ؛  جنگ بندی غیر یقینی ہے

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے  کہ اسرائیلی ٹینکوں نے مصر کے ساتھ رفح کی سرحدی
Creative News Politics

ہندوستان کی جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دھرو راٹھی جو کہ ہندوستان کی جمہوریت قائم رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتے