Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

News

ای وی ایم پر اٹھ رہے سوالوں کے درمیان الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس، ہیکنگ کے الزامات کی تردید

ممبئی: ممبئی پولیس کی جانب سے شیو سینا شندے دھڑے کے رکن پارلیمنٹ رویندر وائیکر کے رشتہ دار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ای وی ایم پر ایک بار پھر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اس معاملے پر جہاں حکمران جماعت اور اپوزیشن پارٹی کے رہنما آمنے سامنے ہیں، وہیں الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس کر کے وضاحت پیش کی ہے اور ای وی ایم پر اٹھ رہے سوالات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ریٹرننگ آفیسر وندنا سوریاونشی نے کہا، ’’آج جو خبر آئی ہے اس کے بارے میں کچھ لوگوں نے پوسٹ کی ہے۔

ای وی ایم کو غیر مقفل (انلاک) کرنے کے لیے کسی او ٹی پی کی ضرورت نہیں ہے۔ ای وی ایم کسی ڈیوائس سے جڑی نہیں ہوتی اور اخبار نے پوری طرح سے غلط خبر شائع کی ہے۔ ای وی ایم ایک واحد نظام ہے۔ خبر سراسر غلط ہے، ہم نے اخبار کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ 499 آئی پی سی کے تحت ہتک عزت کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔‘‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’میں نے اخبار کے رپورٹر کو سمجھانے کی کوشش کی تھی۔

انہیں آئی پی سی کی دفعہ 505 اور 499 کے تحت نوٹس بھیجیں گے۔ گورو کو جو موبائل رکھنے کی اجازت تھی وہ ان کا اپنا موبائل تھا۔ پولیس کی تفتیش کے بعد مزید فیصلہ کیا جائے گا کہ ہم اندرونی تفتیش کریں گے یا نہیں۔‘‘ریٹرننگ افسر نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم عدالتی حکم کے بغیر کسی کو سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں دے سکتے، یہاں تک کہ پولیس کو بھی نہیں۔ ای وی ایم کسی پروگرام کے لیے نہیں ہے اور نہ ہی اسے ہیک کیا جا سکتا ہے۔ اس معاملے میں الیکشن کمیشن کی شکایت کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔‘‘خیال رہے کہ ممبئی پولیس نے اتوار کو شیوسینا شندے دھڑے کے رکن پارلیمنٹ رویندر وائیکر کے سالے منگیش پنڈیلکر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس نے یہ ایف آئی آر لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے دن گورگاؤں انتخابی مرکز کے اندر پابندی کے باوجود موبائل استعمال کرنے کے الزام میں درج کی ہے۔ پولیس نے منگیش پنڈیلکر کو موبائل فون دینے پر الیکشن کمیشن کے ایک ملازم کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔نارتھ ویسٹ سیٹ سے الیکشن لڑنے والے کئی امیدواروں کی جانب سے اس معاملے میں الیکشن کمیشن کو شکایتیں موصول ہوئی تھیں، جس کی بنیاد پر کیس درج کیا گیا ہے۔

رویندر وائیکر نے دوبارہ گنتی کے بعد نارتھ ویسٹ سیٹ سے صرف 48 ووٹوں سے الیکشن جیتا، جس کی وجہ سے ووٹوں کی گنتی کے دوران بھی کافی تنازعہ ہوا تھا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے افسر گورو کے پاس ایک موبائل فون تھا جو ووٹوں کی گنتی کے دوران او ٹی پی جنریٹ کرتا ہے، پنڈیلکر یہ فون استعمال کر رہے تھے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ فون صبح سے شام 4.30 بجے تک استعمال کیا گیا۔ اس دوران دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ جاری تھا۔ ای سی آئی کے پاس تمام سی سی ٹی وی فوٹیج ہیں، جنہیں اب ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Avatar

rizvinews.com

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

News Politics

اسرائیل کا رفح میں دھماکہ؛  جنگ بندی غیر یقینی ہے

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے  کہ اسرائیلی ٹینکوں نے مصر کے ساتھ رفح کی سرحدی
Creative News Politics

ہندوستان کی جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دھرو راٹھی جو کہ ہندوستان کی جمہوریت قائم رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتے