Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

News

غزہ جنگ بندی کیلیے حماس کی بعض تجاویز قابل قبول نہیں، امریکا

دوحا: امریکا نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کیے گئے منصوبے میں حماس کی جانب سے پیش کی گئی بعض تجاویز قبول نہیں۔

امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے دوحا میں قطر کے امیر شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے ساتھ میڈٰیا سے گفتگو میں کہا کہ حماس نے امریکا کی جانب سے پیش کیے امن معاہدے میں کچھ ترامیم پیش کی ہیں جو قابل عمل نہیں ہے تاہم بعض تجاویز پر عمل کیا جا سکتا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ حماس کے اقدامات کے جواب اسرائیل کی غزہ میں جنگ جاری رہے گی۔ حماس کی تجاویز پر مصری اور قطری قیادت سے تبادلہ خیال کیا ہے۔حماس نے بیان مہں کہا ہے کہ  غزہ میں مکمل جنگ بندی کے لیے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا کیا جائے۔

Avatar

rizvinews.com

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

News Politics

اسرائیل کا رفح میں دھماکہ؛  جنگ بندی غیر یقینی ہے

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے  کہ اسرائیلی ٹینکوں نے مصر کے ساتھ رفح کی سرحدی
Creative News Politics

ہندوستان کی جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دھرو راٹھی جو کہ ہندوستان کی جمہوریت قائم رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتے