Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

News

راشن کارڈ کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ میں 3 ماہ کی توسیع

ئی دہلی: حکومت نے عوامی ترسیلی نظام (پی ڈی آئی ایس) کے تحت راشن لینے والے مستفیدین کے لیے راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کی آخری تاریخ میں 3 ماہ کی توسیع کر دی۔سینٹرل فوڈ اینڈ پبلک ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ کے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین اب 30 ستمبر 2024 تک راشن کارڈ کو آدھار سے جوڑ سکیں گے۔

سابقہ نوٹیفکیشن میں اس کے لیے 30 جون 2024 تک کا وقت دیا گیا تھا۔حکومت نے فروری 2017 میں پی ڈی ایس کے تحت مستفیدین کے لیے راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنا لازمی قرار دیا تھا۔ تاہم اب تک اس کی آخری تاریخ میں کئی بار توسیع کی جا چکی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یا تو مقررہ وقت کے اندر راشن کارڈ کو آدھار سے لنک کرنا ہوگا یا پھر جن مستفیدین کے پاس آدھار نہیں ہے انہیں اس کے لیے درخواست دے کر اس کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

زیادہ تر پی ڈی ایس صارفین نے پہلے ہی اپنے راشن کارڈ کو آدھار سے جوڑ لیا ہے۔ سادھوی نرنجن جیوتی، اس وقت کی امور صارفین، خوراک اور عوامی ترسیل کی وزیر مملکت نے 20 دسمبر 2023 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا تھا کہ ’’اب تک تقریباً 99.8 فیصد راشن کارڈوں کو آدھار سے جوڑ دیا گیا ہے۔‘‘

Avatar

rizvinews.com

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

News Politics

اسرائیل کا رفح میں دھماکہ؛  جنگ بندی غیر یقینی ہے

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے  کہ اسرائیلی ٹینکوں نے مصر کے ساتھ رفح کی سرحدی
Creative News Politics

ہندوستان کی جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دھرو راٹھی جو کہ ہندوستان کی جمہوریت قائم رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتے