Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

News Politics

نریندرمودی ایکشن موڈ میں، تیسری بار وزیراعظم بنتے ہی سب سے پہلے اس فائل پرکی دستخط، کسانوں کے لئے خوشخبری

نئی دہلی:نریندر مودی وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد ایکشن موڈ میں آگئے ہیں۔ پیر کی صبح وزیر اعظم کے دفتر پہنچے، چارج سنبھال لیا اور اپنا پہلا حکم جاری کیا۔ پہلی فائل جس پر انہوں نے دستخط کیے وہ کسانوں کے لئے خوشخبری لیکر آئی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے پیر کو سب سے پہلے کسان سمان ندھی کی 17ویں قسط کو منظوری دی۔ اس سے 9 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا اور تقریباً 20,000 کروڑ روپے کسانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔کسان سمان ندھی کے تحت ،ہر کسان کو سال میں تین بار 2,000 کروڑ روپے کی قسط دی جاتی ہے ۔

مرکزی حکومت نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے قبل 28 فروری کو اسکیم کی 16ویں قسط جاری کی تھی۔ حال ہی میں ختم ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بھی اپوزیشن کی طرف سے کسانوں کا مسئلہ زور و شور سے اٹھایا گیا تھا۔کسان سمان ندھی کی فائل پر سب سے پہلے دستخط کر کے پی ایم نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ ان کی حکومت کو سب سے پہلے کسانوں کی فکر ہے۔ اس فائل پر دستخط کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا، ‘ہماری حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پابند ہے۔

اس لیے مناسب ہے کہ چارج سنبھالتے ہی پہلی فائل کسانوں کی بہبود سے متعلق ہو۔ ہم آنے والے وقت میں کسانوں اور زرعی شعبے کے لیے اور بھی زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کل مسلسل تیسری بار اپنے عہدے کا حلف لینے کے بعد پیر کی صبح ساؤتھ بلاک میں وزیر اعظم کے دفتر پہنچے۔ حکومت بننے کے بعد اب سب کی نظریں محکموں کی تقسیم پر لگی ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کا پہلا اجلاس آج سہ پہر طلب کیاجاسکتاہے۔اتوار کی رات راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں پی ایم مودی کے ساتھ، 30 کابینی وزراء، آزاد چارج کے ساتھ پانچ وزرائے مملکت اور 36 وزرائے مملکت نے بھی حلف لیا۔

پی ایم مودی پنڈت جواہر لعل نہرو کے بعد مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بننے والے دوسرے شخص ہیں۔حلف لینے کے بعد پی ایم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ ملک کے 140 کروڑ عوام کی خدمت کرنے اور ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے اپنی وزراء کونسل کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘وزیروں کی یہ ٹیم نوجوانوں اور تجربے کا بہترین امتزاج ہے۔ عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Avatar

rizvinews.com

About Author

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like

News Politics

اسرائیل کا رفح میں دھماکہ؛  جنگ بندی غیر یقینی ہے

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے  کہ اسرائیلی ٹینکوں نے مصر کے ساتھ رفح کی سرحدی
Creative News Politics

ہندوستان کی جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دھرو راٹھی جو کہ ہندوستان کی جمہوریت قائم رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتے