ایگزٹ پول 2024 : 4 جون کو کیا ہونے والا ہے…؟ جانئے کیا کہتے ہیں یہ 12 ایگزٹ پولز
ایگزٹ پول 2024 : 4 جون کو کیا ہونے والا ہے…؟ جانئے کیا کہتے ہیں یہ 12 ایگزٹ پولزنئی دہلی: ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کے لیے سات مرحلوں کی ووٹنگ کا آخری مرحلہ ہفتہ کو ختم ہو گیا۔ انتخابی نتائج 4 جون کو آنے والے ہیں۔ اس سے پہلے این ڈی اے اور اپوزیشن انڈیا الائنس دونوں حکومت بنانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ ایسے میں کئی سروے ایجنسیوں کے ایگزٹ پول میں سامنے آنے والے نتائج سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس بار عوام کا مزاج کیا ہے۔
حالانکہ یہ اعداد و شمار صرف اندازوں کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں۔ اس الیکشن کے نتائج کیا ہوں گے یہ تو 4 جون کو ہی پتہ چل سکے گا جب ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی ۔بتادیں کہ اب تک جن 12 سروے ایجنسیوں کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں، ان میں این ڈی اے اتحاد کو بھاری اکثریت حاصل ہوتی نظر آرہی ہے۔
ساتھ ہی انڈیا اتحاد اکثریتی اعداد و شمار سے کافی دور ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دو اتحادوں کے علاوہ 543 میں سے اچھی خاصی نشستیں دیگر کے کھاتے میں بھی جا رہی ہیں۔ اگر ہم ان 12 سروے ایجنسیوں کی اوسط پر نظر ڈالیں، جن کے ایگزٹ پولز نتائج جاری ہوئے ہیں، تو بی جے پی والے این ڈی اے اتحاد کو 350 سے زیادہ سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔
وہیں، کانگریس والے انڈیا اتحاد کو اوسطاً 136 سیٹیں اور دیگر کو 39 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں ۔اگر ہم سروے ایجنسیوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو SAAM- جن کی بات کے مطابق کہ NDA کو 377 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ انڈیا الائنس کو 151 اور دیگر کو 15 سیٹیں مل سکتی ہیں۔وہیں انڈیا نیوز ۔ پولسٹریٹ کے ایگزٹ پول کے اعداد و شمار کے مطابق این ڈی اے کو 371، انڈیا الائنس کو 125 اور دیگر کو 47 سیٹیں ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
ریپبلک بھارت-میٹریز کے ایگزٹ پول کے مطابق این ڈی اے کو 361 سیٹیں، انڈیا الائنس کو 126 اور دیگر کو 56 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ریپبلک ٹی وی ۔ P MARQ کے ایگزٹ پول کے اعداد و شمار کے مطابق این ڈی اے کو 359، انڈیا الائنس کو 154 اور دیگر کو 30 سیٹیں مل سکتی ہیں۔