rizvinews.com

اس بار ٹی 20 عالمی کپ میں 3 ٹیموں کو پہلی بار اپنا جوہر دکھانے کا مل رہا موقع، آئیے جانیں تفصیل

اس بار ٹی 20 عالمی کپ میں 3 ٹیموں کو پہلی بار اپنا جوہر دکھانے کا مل رہا موقع، آئیے جانیں تفصیلٹی 20 عالمی کپ 2024 کا آغاز آج یعنی یکم جون سے ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ امریکہ اور کناڈا کے درمیان امریکی سرزمین ڈلاس میں کھیلا جائے گا۔ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان وقت کا فاصلہ اتنا زیادہ ہے کہ جب پہلا میچ کھیلا جائے گا تو ہندوستان میں 2 جون ہوگا۔بہرحال، ٹی 20 عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہونے والا ہے جب 16 سے زیادہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

اس بار تو تین نئی ٹیموں کو بھی اپنا جوہر دکھانے کا موقع مل رہا ہے۔ یہ تین ٹیمیں ہیں امریکہ، یوگانڈا اور کناڈا۔ آئیے نیچے جانتے ہیں ان تینوں ٹیموں کے بارے میں کچھ اہم باتیں۔اس مرتبہ ٹی 20 عالمی کپ کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز مل کر رہے ہیں۔ ایسے میں امریکہ نے میزبان کے طور پر ٹورنامنٹ میں کوالیفائی کیا ہے۔ امریکہ میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے ملک کو میزبان بنایا گیا ہے۔

ہندوستانی ٹیم اپنے سبھی لیگ میچ امریکہ میں ہی کھیلے گی جس سے وہاں کرکٹ کے شائقین میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ امریکہ اور کناڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں ہی ٹیمیں ’گروپ اے‘ میں ہیں۔یوگانڈا نے 2024 میں پہلی بار ٹی 20 عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ افریقہ کوالیفائر میں یوگانڈا نے روانڈا کو 9 وکٹ سے شکست دے کر ٹی 20 عالمی کپ کے لیے ٹکٹ کٹایا تھا۔ یوگانڈا نے زمبابوے کو شکست دے کر ایک بڑا الٹ پھیر بھی کیا تھا۔

یوگانڈا دنیا کے کچھ سب سے غریب ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔ ملک کی بیشتر آبادی جھگی جھونپڑیوں میں رہتی ہے۔ ایسے میں ٹیم کے لیے اتنے بڑے پلیٹ فارم پر کھیلنا واقعی بڑی بات ہوگی۔ یوگانڈا ’گروپ سی‘ میں نیوزی لینڈ، افغانستان، پاپوا نیو گنی اور ویسٹ کے ساتھ ہے۔کناڈا کرکٹ ٹیم چار مرتبہ یک روزہ عالمی کپ کا حصہ بن چکی ہے، لیکن پہلی بار اس نے ٹی 20 عالمی کپ میں رسائی حاصل کی ہے۔ کناڈا کی ٹیم ہندوستان، پاکستان، امریکہ اور آئرلینڈ کے ساتھ ’گروپ اے‘ میں ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ کناڈا اور امریکہ کے درمیان کھیلا جانے والا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ میچ دلچسپ ہوگا۔

Exit mobile version