rizvinews.com

کیا ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے خراب کرنی ہوگی نیند؟ کب شروع ہوں گے میچز، کہاں ہوگی لائیو اسٹریمنگنئی دہلی

کیا ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے خراب کرنی ہوگی نیند؟ کب شروع ہوں گے میچز، کہاں ہوگی لائیو اسٹریمنگنئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے 9ویں ایڈیشن کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ۔ یکم جون سے ہونے والے اس آئی سی سی ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

اس میچ سے پہلے ٹیم انڈیا بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں حصہ لے گی۔ ہندوستان اور امریکہ کے اوقات میں تقریباً 9 گھنٹے 30 منٹ کا فرق ہے۔ وہیں ویسٹ انڈیز کے ساتھ بھی وقت کا مسئلہ ہے۔ ہندوستانی ٹیم اپنے چاروں لیگ میچ امریکہ میں کھیلے گی۔ لوگ یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ کیا انہیں ورلڈ کپ کے میچوں کے لیے راتوں کی نیند خراب کرنی پڑیں گی؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ میچز کب شروع ہوں گے اور کس چینل پر لائیو ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے۔ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 میں کل 55 میچ کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میزبان امریکہ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل 29 جون کو بارباڈوس کے ، برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول میں کھیلا جائے گا۔ 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ چاروں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اس کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر آنے والی ٹیم سیمی فائنل میں چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی۔ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی۔ سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں 29 جون کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

سوال : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی لائیو اسٹریمنگ کہاں دیکھیں؟جواب : آئی سی سی T20 ورلڈ کپ 2024 کی لائیو اسٹریمنگ ہندوستان میں Disney+ Hotstar پر دیکھی جا سکتی ہے۔سوال : آپ ہندوستان میں آئی سی سی T20 ورلڈ کپ کے میچوں کی لائیو اسٹریمنگ کہاں دیکھ سکتے ہیں؟

جواب : شائقین بغیر کسی ممبرشپ کے اپنے موبائل فون پر ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار ایپ پر ہندوستان میں آئی سی سی T20 ورلڈ کپ 2024 کے میچوں کی لائیو اسٹریمنگ دیکھ سکتے ہیں۔سوال : آئی سی سی T20 ورلڈ کپ 2024 کے میچز ہندوستان میں کہاں براہ راست نشر کئے جائیں گے؟جواب : شائقین اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سبھی میچوں کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھ سکتے ہیں۔

سوال : ہندوستانی ٹیم گروپ مرحلے میں اپنے چار میچ کس وقت پر کھیلے گی؟

جواب : ہندوستانی ٹیم اپنے گروپ مرحلے کے چاروں میچ امریکہ میں کھیلے گی۔ ٹیم انڈیا لیگ مرحلے میں چاروں میچ ہندوستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے سے کھیلے گی۔ ورلڈ کپ کے دیگر میچز صبح 6:00 بجے سے، رات 9:00 بجے سے، صبح 5:00 بجے، دیر رات 12:30 بجے سے، رات 10:00 سے اور رات 10:30 بجے کھیلے جائیں گے۔

Exit mobile version